سعودی عرب، مصر اور بحرین کا پاکستان سے اظہارِ تعزیت

سعودی عرب، مصر اور بحرین نے پاکستان میں  دو انتخابی جلسوں پر خود کش حملوں میں 132 ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  ان مذموم کاروائیوں کی مذمت کی ہے

1012229
سعودی عرب، مصر اور بحرین کا پاکستان سے اظہارِ تعزیت

سعودی عرب، مصر اور بحرین نے پاکستان میں  دو انتخابی جلسوں پر خود کش حملوں میں 132 ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  ان مذموم کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔

سعودی دفتر خارجہ  نے ٹویٹر  کے ذریعے اپنے اعلان میں   پاکستان میں گزشتہ دو دنوں میں دو انتخابی جلسوں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت  کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ " ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف  جدوجہد میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔

مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  مذکورہ حملوں میں  ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا گیا  ہے اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کی دعا کی گئی ہے۔

مصری حکومت اور عوام کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ ہونے  پر زور دیے جانے والے اعلامیہ میں  انسداد دہشت گردی  کے حوالے سے جاری کوششوں کو مزید تقویت دینے کی اپیل  کی گئی ہے۔

بحرین وزارت خارجہ  نے بھی ایک  تحریری اعلان کے ساتھ ہر طرح کی  دہشت گردی اور انتہاپسندی   کو قطعی طور پر مسترد کرنے  کی وضاحت  کرتے ہوئے پاکستان کے حملوں میں  ہلاکتوں پر اپنے  گہرےافسوس کا اظہار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں