پاکستان: کیپٹن صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا

کیپٹن صفدر نے جاری کردہ آڈیو پیغام میں گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کر دیا

1008065
پاکستان: کیپٹن صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز  شریف اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد آج نیب کو گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد کیپٹن صفدر روپوش ہو گئے تھے اور حالات پر نگاہ رکھے ہوئے تھے۔ نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد چھاپے بھی مارنا شروع کر دئیے تھے لیکن کیپٹن صفدر کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔ تاہم اب کیپٹن صفدر نے جاری کردہ آڈیو پیغام میں گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آڈیو پیغام میں کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ میری غیرت کا تقاضا ہے کہ آج گرفتاری دے دوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سویپ کرے گی، میں مسلم لیگ نون کا ادنیٰ سا کارکن ہوں اور پارٹی کے لئے ووٹ مانگوں گا۔ سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کو ووٹ  دیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا  جس میں نواز شریف کو 11 سال ، مریم نواز کو 8 سال اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں