پیپلزپارٹی تنہا ہی وفاق،پنجاب اورسندھ میں حکومت بنائے گی، سیاسی اتحادکی ضرورت پیش نہیں آئے گی: بلاول

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاسی اتحاد ماضی میں بھی قائم ہو ئے ہیں لیکن وہ عوام کی حمایت حاصل نہیں کرسکے ، ہمارے کارکنوں اور امیدواروں کو سندھ و پنجاب ہر جگہ دھمکیاں دی جارہی ہیں ، یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں کہ وفاداریاں تبدیل کرائی جائیں

1005435
پیپلزپارٹی تنہا ہی وفاق،پنجاب اورسندھ میں حکومت بنائے گی، سیاسی اتحادکی ضرورت پیش نہیں آئے گی: بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑے زوروں شور  سے اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ   اس بار پیپلز پارٹی تنہا ہی   وفاق سندھ اور پنجاب میں حکومت تشکیل دے گی اور اس کو کسی دیگر پارٹی کے ساتھ اشتراک کرنے کی ضرورت پیش  نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ   سیاسی اتحاد ماضی میں بھی قائم ہو ئے ہیں لیکن وہ عوام کی حمایت حاصل نہیں کرسکے ، ہمارے کارکنوں اور امیدواروں کو سندھ و پنجاب ہر جگہ دھمکیاں دی جارہی ہیں ، یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں کہ وفاداریاں تبدیل کرائی جائیں ، ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کرکام کر نا چاہیئے ، لگ رہا ہے کہ معلق پارلیمنٹ وجود میں آئے گی ،سندھ میں سب سے زیادہ مسائل ہم نے حل کئے ، پانی کا مسئلہ آمریت کے دور میں بھی حل نہیں کیا گیا،ہم نے نہریں بنائیں اور آراو پلانٹس لگائے ،کراچی میں تیس سال تک ایک مافیا کا قبضہ رہا ہے لیکن وہاں کے مسائل بھی ہم ہی حل کرسکتے ہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی دوپہر حیدرآباد سے اندرونِ سندھ روانگی سے قبل اپنی جماعت کے رہنما سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر کی لطیف آباد میں واقع رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ سابق وزراءاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سید مراد علی شاہ ، سید نوید قمر ، عاجز دھامراہ ،پی پی حیدرآباد کے صدرصغیر قریشی اور احسان ابڑو بھی اس موقع پر موجود تھے۔



متعللقہ خبریں