آپریشن رد الفساد کے سلسلے کی ایک کاروائی میں دو فوجی جوان شہید

لدھا میں دہشت گردوں اور پاک فوج کے دستے کے درمیان جھڑپ میں  6 دہشت گرد ہلاک

998089
آپریشن رد الفساد  کے سلسلے کی ایک کاروائی میں دو فوجی جوان شہید

جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں اور پاک فوج کے دستے کے درمیان جھڑپ میں  6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی اطلاع کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا کے گاؤں اسپینا میلہ میں دہشت گردوں کی آمد کی مخبری پر پاک فوج نے ایک کاروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  کارروائی میں مارے گئے  دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے،  ہلاک شدگان  دہشت گردوں سے ہتھیار اورمواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں