اس بار پنجاب اور وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے: آصف علی زرداری

نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کے دوران آٓصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اوراس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے

994045
اس بار پنجاب اور وفاق میں بھی  حکومت بنائیں گے: آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس بار پنجاب میں بھی بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے   پنجاب اور وفاق میں اپنی مضبوط حکومت  تشکیل دے گی۔

 انہوں نے کہا کہ  اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائیں گے اور  ملک میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔

نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کے دوران آٓصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اوراس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج سے میں نے اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، فریال تالپور نے نواب شاہ میں بہت کام کرایا ہے مگر اس کے باوجود یہاں مزید کئی ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے، اس لیے میں نے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، الیکشن میں کامیاب ہوکر نواب شاہ ضلع کو ماڈل ضلع بناؤں گا۔ لاہور والوں کو دعوت دے کر نواب شاہ بلاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ماڈل ضلع کیسا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   بلاول بھٹو  پنجاب میں جلد ہی  اپنی انتخابی   مہم کا آغاز کررہے ہیں تاکہ پنجاب  میں پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط  بنایا جاسکے اور   مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی جنہوں نے پنجاب  پر اپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے کو ختم کیا جسکے۔



متعللقہ خبریں