عام انتخابات کو ہر صورت میں منصفانہ بنایا جائے گا: نگراں وزیراعظم

نگران وفاقی کابینہ نے ملک میں شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز آف پولیس کی تقرری کی منظوری دےدی ہے

992203
عام انتخابات کو ہر صورت میں منصفانہ بنایا جائے گا: نگراں وزیراعظم

نگران وفاقی کابینہ نے ملک میں شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز آف پولیس کی تقرری کی منظوری دےدی ہے۔

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت بدھ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور متعلقہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس/پی پی اوز کی تعیناتی کی منظوری دی۔

اکبر حسین درانی کو پنجاب، اعظم سلمان خان کو سندھ، نوید کامران بلوچ کو خیبرپختونخوا اور اختر نذیر کو بلوچستان کا چیف سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر کلیم امام کو پنجاب، امجد جاوید سلیمی کو سندھ، محمد طاہر کو خیبرپختونخوا اور محسن حسن بٹ کو بلوچستان کا انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

  •  


متعللقہ خبریں