دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی: صدر ممنون حسین

منگل کو سفیروں کے اعزاز میں افطار عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افطار عشائیہ میں شرکت پر میں دل کی گہرائی سے آپ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ سالانہ ملاقات اب ایک خوشگوار روایت کا روپ دھار چکی ہے جو میرے لئے باعثِ اطمینان ہے

991467
دہشت گردی  اور فرقہ واریت کے خاتمے تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی: صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہم” نیشنل ایکشن پلان“ کے تحت دہشت گردی اور فرقہ وارانہ مواد کی نشر و اشاعت پر موثر طریقے سے نبردآزما ہو رہے ہیں، 25 جولائی کو عام انتخابات ہو رہے ہیں، توقع کرتا ہوں کہ آنے والی جمہوری حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کےلئے تندہی سے کام کرے گی، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کےلئے مذاکرات پر آمادہ ہو جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سفیروں کے اعزاز میں افطار عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افطار عشائیہ میں شرکت پر میں دل کی گہرائی سے آپ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

 اسلام آباد میں مقیم سفارتکاروں کے ساتھ یہ سالانہ ملاقات اب ایک خوشگوار روایت کا روپ دھار چکی ہے جو میرے لئے باعثِ اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ایک آفاقی تصوّر اور ایسی عبادت ہے جو عالم انسانیت اور مختلف مذاہب میں کسی نہ کسی صورت میں موجود ہے۔ یہ ایک ایسی عبادت ہے جس کے ذریعے انسان میں نظم وضبط، مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت ، ایثار کا جذبہ، صبرو استقامت اور عاجزی کی کیفیات پیدا ہو تی ہیں۔



متعللقہ خبریں