آرمی چیف جنرل جنرل قمرجاوید باجوہ کی نگراں وزیراعظم ناصرالملک سے ملاقات، ملکی صورتِ حال پر بات چیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک سے ملاقات کی جس میں پاک فوج سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

987136
آرمی چیف جنرل جنرل قمرجاوید باجوہ کی نگراں وزیراعظم  ناصرالملک سے ملاقات، ملکی صورتِ حال پر بات چیت

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی اور ملکی سلامتی سمیت پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جسٹس ناصرالملک کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک سے ملاقات کی جس میں پاک فوج سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملکی سلامتی ، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے آئندہ عام انتخابات میں امن وامان کی فضا قائم رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جسٹس ناصرالملک کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

 



متعللقہ خبریں