ملک کواندھیرےمیں کس نے ڈبویا؟ کس نےملک کی روشنیا ں بحال کیں اورملک کو امن کا گہوارہ بنایا؟ نواز شریف

نوازشریف کا کہناتھا کہ ہم سب کچھ ٹھیک چھوڑ کر گئے بلکہ ہم اضافی بجلی چھوڑ کر گئے ،ان کا کہناتھا کہ ہم اپنے دور کے ذمہ دار ہیں اور بہت احسن طریقے سے کام کیا

985063
ملک کواندھیرےمیں کس نے ڈبویا؟ کس نےملک کی روشنیا ں بحال کیں اورملک کو امن کا گہوارہ بنایا؟ نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف  نے کہا ہے کہ جب  ہم نے اقتدار سنبھالا تھا تو  ملک میں  اندھیرا ہی اندھیرا تھا ۔ کیا کسی نے   جاننے کی کو شش کی ہے کہ  اس ملک کو اندھیوں میں کس  ڈبویا؟  ہم نے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے اس ملک میں روشنیا  ں  واپس کی ہیں ملک کو امن کا گہوارہ بنایا ہے۔

نوازشریف کا کہناتھا کہ ہم سب کچھ ٹھیک چھوڑ کر گئے بلکہ ہم اضافی بجلی چھوڑ کر گئے ،ان کا کہناتھا کہ ہم اپنے دور کے ذمہ دار ہیں اور بہت احسن طریقے سے کام کیا ،سابق وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اورپنجاب میں 39 میگاواٹ پروجیکٹ شروع کئے گئے ،یونیورسٹیاں اور ہسپتال الگ ہیں ،کیا یہ کام کسی ماضی کی حکومت نے کیے؟

نوازشریف نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چھوڑ کر گئے، ہم اضافی بجلی چھوڑ کر گئے، ہم اپنے دور کے ذمہ دار ہیں بہت احسن طریقے سےکام کیا۔

انہوں نے کہا کہ آخری دنوں میں شہباز شریف اور شاہد خاقان نے بہت سارے منصوبوں کے افتتاح کیے، میں صرف یہ کہتا ہوں جب تک ہماری حکومت تھی توسب ٹھیک تھا،وفاق اور پنجاب میں 39میگا منصوبے شروع کیے گئے، یونیورسٹیاں اور اسپتال الگ ہیں جو بنائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواہش تھی کہ وزیراعظم لاہور، ملتان اور سکھر موٹر وے کا افتتاح کرتے مگر بنانے والوں نے تاخیر کر دی، یہ منصوبے مئی 2018ء میں مکمل ہونے تھے، میں ہوتا تو شاید تاخیر نہ ہوتی۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد کراچی موٹروے بن چکی ہے، کچھی کینال کا تاریخی منصوبہ مکمل کیا، لواری ٹنل دیکھ لیں، نیب کورٹ میں پھنسےہیں ورنہ صحافیوں کو سیرکراتے،چار گھنٹے سفر کم ہوا ہے، لواری ٹنل پہلےسال میں 6ماہ بند رہتی تھی، اب سارا سال کھلی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں