لاہور لینڈنگ کے وقت پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

پرواز خراب موسمی حالات کے باعث  اسلام آباد کے بجائے  لاہور میں لینڈ کر رہی تھی

969336
لاہور لینڈنگ کے وقت پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

اطلاع کے مطابق پاکستانی ایئر لائنز  کی پرواز پی کے 759 حادثے سے بال بال بچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ  پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز کرنے والے  طیارے سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا۔

پرواز خراب موسمی حالات کے باعث  اسلام آباد کے بجائے  لاہور میں لینڈ کر رہی تھی کہ  اس سے  پرندہ ٹکرا گیا، انجینئرز نے بوئنگ 777 کے انجن کا جائزہ لینا شروع کر دیا،  دوسری جانب مسافر مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں  جلدی  اسلام آباد بھجوایا جائے۔

 



متعللقہ خبریں