نیب کے چئیر مین کا ایساغلط اقدام جس سے مسلم لیگ نون کی شہرت راتوں و رات بلندیوں تک پہنچ گئی۔ کیسے؟

نواز شریف  نیب کے الزامات سے عوام کی نظر میں سرخرو  تو ہو ہی رہے ہیں  لیکن اب  وکلا، اور میڈیا  کو بھی اس بات کااحساس  ہونا شروع ہوگیا ہے کہ   نیب کی  جھوٹی خبروں پر کاروائی سے   نواز شریف کی مقبولیت میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے

968242
نیب کے چئیر مین کا ایساغلط  اقدام جس سے مسلم لیگ نون کی شہرت راتوں و رات بلندیوں تک پہنچ گئی۔ کیسے؟

نیب نے دراصل  کھلم کھلا نواز شریف پر جھوٹی خبروں پر  ایکشن لیتے ہوئے  اپنی ساکھ  کا ستیاناس تو کیا ہی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ جن لوگوں کو یقین ہوچکا تھا کہ نواز شریف نے واقعی کرپشن کی ہے اب وہ بھی اس بات پر قائل ہونا شروع ہوگئے ہیں کہ نیب  جان بوجھ  کو نواز شریف کو اپنا نشانہ بنا رہی ہے۔ نواز شریف  نیب کے الزامات سے عوام کی نظر میں سرخرو  تو ہو ہی رہے ہیں  لیکن اب  وکلا، اور میڈیا  کو بھی اس بات کااحساس  ہونا شروع ہوگیا ہے کہ   نیب کی  جھوٹی خبروں پر کاروائی سے   نواز شریف کی مقبولیت میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نیب کا ادارہ دراصل  پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے  سیاستدانوں  پر اپنا کنٹرول رکھنے  اور ان پر دباو جاری رکھنے کے لیے بنایا تھا لیکن اب ان ہی کے بنائے ہوئے ادارے کے سربراہ نے ایک ایسی  غلطی  سرزرد کی ہے جس سے  میاں نواز شریف کے خلاف بنابنایا کھیل خراب ہوتا ہوا دکھا ئی دیتا ہے۔

پاکستان کی پوری اسٹبلشمینٹ  آئندہ  2018 میں ہونے والے انتخابات  میں شکست سے دوچار کروانے کے لیے اِیڑی چوٹی کا زور دلگا رہی تھی  اور انہوں نے آصف زرداری  جس کے بارے میں ملک کی نوے فیصد آبادی کا خیال ہے کہ انہوں نے دونوں   ہاتھوں  سے  پاکستان کو لوٹا ہے اور کراچی اور بلوچستان  میں سمندر کے راستے  کشتیوں کے ذریعے غیر ممالک  رقوم منتقل کی  ہے کے تمام کیسز کو  منجمند کرتے ہوئے صرف نواز شریف پر ہی ہی کو نشانہ بنایا ہے۔ لیکن  کئی  بار اللہ کی طرف سے  اسٹیبلشمنٹ کے تمام منصوبوں اس وقت دھر کے دھرے  رہ گئے جب  اسٹبلشمینٹ کے لاڈلے ادارے  نیب کے سربراہ نے  اپنے  پاوں پر کلہاڑی مارتے ہوئے نواز شریف کو ایسے مقام پر لاکھڑا کیا ہے جہاں نواز شریف  خود بھی پہنچنے کی کوشش کرتے تو شاید نہ پہنچ پاتے۔ نیب کے اس فیصلے سے عوام  میں نواز شریف کے لیے دلی ہمدردیاں پیدا ہوچکی ہیں اور ان کو  اس بات کا احساس ہوچکا ہے  اس وقت تحریک انصاف  میں  جانے والے لوٹے دراصل  اسٹیبلشمنٹ ہی کے ہاتھوں  کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیںلیکن ان لوٹوں کو اس بات کا قطعی  احساس نہیں ہے کہ  اس بار بھی ہوا  نواز شریف کے حق میں ہے  کیونکہ پنجاب   نے جو ترقی کی ہے دیگر تمام صوبے اس کے عشرو عشیر تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔اور یہی چیز اس بار عوام کو مسلم لیگ  کو ووٹ دلوانے کا باعث بنے گی کیونکہ عوام کی آنکھیں اب کھل  چکی ہیں  اور وہ بُرے اور اچھے میں تمیز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

 اسٹبلشمینٹ کا جانب سے  قائم کردہ  نیب ادارہ  کسی مہذب ملک  میں ہوتا تو  اس کا چئیر مین ا  یک چھوٹے سے اخبار کی غلط خبر پر  سو موٹو لینے کی غلطی  اور نواز شریف پر سر عام الزام لگانے پر  کب کا خود کشی کرچکا ہوتا۔ کیا پاکستان میں ایسی کوئی مثال قائم ہوسکتی ہے؟

نیب کے چئیر مین  کے اپنے کام میں ناکام رہنے سے دراصل  نواز شریف کی قدرو منزلت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ   انہیں  ایسے ووٹروں  کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے  جو اس وقت تک اسٹیبلشمنٹ  کی کاروائیوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے  اور اشارہ ملنے پر    کسی دیگر پارٹی کی حمایت کرنے کے پر تول رہے تھے۔

پاکستان میں کروائے جانے والے حالیہ سروئیز سے پتا چلتا ہے  نواز شریف کو اس وقت جو حمایت حاصل ہے وہ شاید ان  کو اس سے پہلے کبھی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔  اسٹیبلشمنٹ کی غلطیوں نے دراصل  نواز شریف کے آئندہ اقتدار کی راہ خود ہی ہموار کردی ہے۔



متعللقہ خبریں