وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدر ژی جن پنگ اوراقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے ملاقات

ملاقات میں  دونوں اطراف نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے ملاقات کے دوران انہیں مقبوضہ وادی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

948911
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدر ژی جن پنگ اوراقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس  سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو عوامی جمہوریہ چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی سمیت پولٹ بیورو کے سینئر ارکان بھی موجود تھے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی معاونت وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور سینئر حکام نے کی۔ وزیراعظم نے صدر ژی کو عوامی جمہوریہ چین کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں  دونوں اطراف نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں، دونوں ملک آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ہر گزرتے سال کے دوران ان کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے ترقی کیلئے ایشیاءکو مزید اوپن بنانے کے صدر ژی کے عزم کو سراہا۔

 انہوں نے صدر ژی کے بیلٹ اور روڈ منصوبے کے وژن کی بھی تعریف کی۔ دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں ترقی کے حوالے سے بہت سے معاملات پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے صدر ژی کو سی پیک پر کامیابی سے عملدرآمد کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر ژی نے کہا کہ صنعتی پارک پاکستان کی صنعت کیلئے ترقی کا ایک نیا راستہ ہونگے اور پاکستان کی صنعتوں کو اس سے پھلنے پھولنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے سی پیک کیلئے چین کے متواتر تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی صدر شی جن پنگ  کے علاوہ  اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے  بھی ملاقات کی۔

،انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری  کو   مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی بند نہ کی تو اس کے نتائج خطرناک ہونگے ۔ منگل کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے ہینان کے بائو گیسٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران انہیں مقبوضہ وادی کی تازہ ترین صورتحال ،پیلٹ گنز سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیا۔



متعللقہ خبریں