بھارت کو کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ہم بھارت کے غلام نہیں ہیں: فاروق عبداللہ

اپنے والد شیخ عبداللہ کی 111 ویں برسی کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ 70 سالوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا

949004
بھارت کو کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ہم بھارت کے غلام نہیں ہیں: فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ  نے کہا  کہ بھارت کو  علاقے  میں امن کے قیام کے لیے کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے ، بھارت ہم پر اپنی مرضی نہیں  ٹھونس سکتا ہے ۔ ہم بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر۔

اپنے والد شیخ عبداللہ کی  برسی کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ 70 سالوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے لائن آف کنٹرول کو امن کی لائن تبدیل کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں کیونکہ اس مسئلے کا مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔
انہوں نے نئی دلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کےغلام ہیں نہ ہی نوکر ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کے دل و دماغ جیتے میں ناکام رہا ہے، اگر بھارت سونے کی سڑکیں بھی بنا دے تو کشمیریوں کے دل نہیں بدل سکتا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں