امریکی سفیر کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان پاکستانی ہلاک، وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

امریکی سفیر کی گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں  پاکستانی نوجوان کی ہلاکت  کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر لیا

946801
امریکی سفیر کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان پاکستانی ہلاک، وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفیر کی گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں  پاکستانی نوجوان کی ہلاکت  کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکی سفیر کی گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں نوجوان پاکستانی شہری کی ہلاکت کے بعد امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے امریکی سفیر سے کہا کہ اس معاملے میں تمام قانونی تقاضوں کو مدّ نطر رکھا جائے گا۔

امریکی سفیر نے قیمتی جان کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکی سفارت خانہ تحقیقات میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکی ڈیفنس ائیر اتاشی  کی گاڑی نے دامن کوہ  کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی  جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے وقت امریکی سفارت خانے کا ڈیفنس ائیر اتاشی  کرنل جوزف خود گاڑی چلا رہا تھا۔ گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا تاہم سفارتی استثنائیت کے باعث سفارتکار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ہلاک ہونے والا نوجوان عتیق بیگ ایف اے کا طالبعلم تھا اور ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔

پولیس نے نوجوان عتیق  کے والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں