پیپلز پارٹی کے لیے بُری خبر آگئی، ایس ایس پی راؤ انوارگرفتار،پیپلز پارٹی کے راز فاش ہونے لگے

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں حیرانگی ہے کہ آپ نے کتنی دلیری سے ہمیں دو خط لکھے اور اتنا عرصہ روپوش رہے اور کسی ادارے کو آپ کے بارے میں علم نہیں ہو سکا

934319
پیپلز پارٹی کے لیے بُری خبر آگئی، ایس ایس پی راؤ انوارگرفتار،پیپلز پارٹی کے راز فاش ہونے لگے

نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے،

عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انھیں نقیب اللہ کے مقدمۂ قتل میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

راو انوار کی گرفتاری سے  کراچی میں پیپلز پارٹی  کے دور  میں  ہونے والے قتل و غارت کے تمام کیسز پر سے جلد ہی پردہ اتھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ 

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں حیرانگی ہے کہ آپ نے کتنی دلیری سے ہمیں دو خط لکھے اور اتنا عرصہ روپوش رہے اور کسی ادارے کو آپ کے بارے میں علم نہیں ہو سکا۔

راؤ انوار نے کہا کہ میں نے خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ نے عدالت کی عظمت کے سامنے سرینڈر کیا ہے۔

راؤ انوار نے نقیب اللہ محسود کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عثمان خاصخیلی گوٹھ میں ایک مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور ان کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا تھا تاہم بعدازاں تحقیقات میں یہ مقابلہ جعلی ثابت ہوا تھا۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کا از خود نوٹس لیا تھا اور راؤ انوار کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

راؤ انوار روال سال 19 جنوری سے روپوش تھے اور عدالتِ عظمیٰ نے ان کی گرفتاری کے لیے ملک کے خفیہ اداروں کو بھی قانون نافذ کرنے والے سویلین اداروں کی مدد کرنے کو کہا تھا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اس معاملے کی گذشتہ سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ راؤ انوار اب بھی پیش ہو جائیں تو انھیں تحفظ مل سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر معلوم ہوا ان کا کوئی سہولت کار ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں