سی پیک پاک۔چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے: مریم اورنگزیب

نواز شریف نے آنے والی نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کو سمجھا اور اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں: مریم اورنگزیب

917753
سی پیک پاک۔چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے: مریم اورنگزیب

پاکستان کی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک پاک۔چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے۔

اسلام آباد میں سی پیک کلچرل کارواں کی تقریب سے خطاب میں مریم اورنگ زیب نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 میں ون بیلٹ ون روڈ کی بات شروع کی ۔ ہمیں یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہو جائے گا۔

پاکستان کی پہلی دفعہ شنگھائی فلم فیسٹیول میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے چین سے گوادر تک چلنے والے کارواں کو دستاویزی شکل دی گئی ہے اور یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی کوریڈور کی بھی حیثیت رکھتا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتوں کا تبادلہ ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے آنے والی نسلوں کی ترقی  اور خوشحالی کو سمجھا اور اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی منصوبے عوامی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے اور سی پیک منصوبے پر دونوں ملکوں کے عوام کو بھر پور اعتماد ہے۔



متعللقہ خبریں