کرم ایجنسی میں ایک گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 8 افراد ہلاک
دھماکے سے گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
900032
کرم ایجنسی میں ایک گاڑی کے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دھماکے سے گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں5 خواتین بھی شامل ہیں اوران تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔