سیاسی پیر زارداری نے سینٹ اور بلوچستان میں جوڑتوڑ شروع کردی

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔مجھے بلوچستان سے اتنا ہی پیار ہے جتنا پاکستان سے ہے

897416
سیاسی پیر زارداری نے سینٹ اور بلوچستان میں جوڑتوڑ شروع کردی

سابق صدر آصف زرداری سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ کیلئے متحرک ہوگئے ، آصف زرداری نے کراچی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور ان کی کابینہ کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر ان سے ملاقات کی

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔مجھے بلوچستان سے اتنا ہی پیار ہے جتنا پاکستان سے ہے۔

 اس موقع پر زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا قدم تھا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے جمہوری تسلسل کو آگے بڑھایا جس کے لیے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو بخوبی جانتے ہیں اور ہم آپ کے مسائل کو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کا حل بھی جانتے ہیں اور ہم نے اپنے دور میں بلوچستان کے عوام کے مسائل حل بھی کئے ۔سابق صدر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے بلوچستان کے مالی وسائل میں اضافہ کیا، بلوچستان کے عوام باشعور ہیں، آپ اپنے عوام کے شعور کا فائدہ اٹھائیں، میں آپ کے ساتھ ہوں۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم بھائی بھائی ہیں اور دونوں بھائی مل کر ایک دوسرے کے مسائل حل کریں گے ۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور ان کی کابینہ کے اراکین کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام تاریخی طورپر ایک ہیں اور ہم ایک دوسرے کی خوشی اور تکلیف میں ساتھ رہتے ہیں۔

انہوں نے بلوچ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی دھرتی کا درد ہے۔ میں ہر جگہ خود جانے کے لئے تیار ہوں،ہم نے بلوچستان کو اس لئے حقوق نہیں دیئے تھے کہ افراد امیر ہو جائیں، بلکہ ہماری سوچ تھی کے عوام امیر ہو جائیں، اگر میں وزیر اعظم بنتا تو کیا میں 18 ویں ترمیم کر سکتا، کیا میں پختونوں کو حقوق دے سکتا؟



متعللقہ خبریں