سی پیک منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی: وزیر اعظم خاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشترکہ خوشحالی کے مقصد کا حامل ”ایک خطہ ایک سڑک“ منصوبہ کئی ممالک، خطوں اور تہذیبوں کو باہم منسلک کرتے ہوئے اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا

896903
سی پیک منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی: وزیر اعظم خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک خطے میں خوشحالی کا باعث ہوگا، منصوبے سے خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور ایک ملک دوسرے ملک سے منسلک ہوگا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشترکہ خوشحالی کے مقصد کا حامل ”ایک خطہ ایک سڑک“ منصوبہ کئی ممالک، خطوں اور تہذیبوں کو باہم منسلک کرتے ہوئے اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا، سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں مواصلات، بنیادی ڈھانچے، توانائی کے بڑے منصوبوں پرکام ہو رہا ہے، منصوبے سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا اور خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب تر آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ’’ایک خطہ، ایک سڑک کے اثرات‘‘ کے موضوع پر مباحثے میں شرکت کے دوران کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ’ایک خطہ ایک سڑک‘ منصوبے کا اہم جزو ہے ، جو خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور خوشحالی کا باعث ہوگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی روابط کے اس منصوبے سے خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور ایک ملک دوسرے ملک سے منسلک ہوگا۔سی پیک خطے میں خوشحالی کا باعث ہوگا۔

 دریں اثنا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی ) کے صدر جن لیکیون سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اے آئی آئی بی کے ابتدائی دنوں میں انتہائی پرجوش سپورٹر رہا اور انہوں نے بینک کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات کے قیام کیلئے امید کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم نے اے آئی آئی بی کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔انکا کہنا تھاکہ فاٹا کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے کی بہتری حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی ڈیووس میں ہونیوالی اس ملاقات میں انسداد پولیو اور صحت عامہ کے پروگرامز سے متعلق گفتگو ہوئی ۔بل گیٹس نے انسداد پولیو اور صحت عامہ سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔



متعللقہ خبریں