مجھے میری خدمات کا صلہ نا اہلی کے فیصلے کے ساتھ دیا گیا، نواز شریف

عمران خان کا کام سیاسی مخالفین اور قومی ادارے کے عہدیداروں اور سربراہان  پر  گالی گلوچ  کرنا اور بہتان تراشی و الزامات  لگانا ہے

892790
مجھے میری خدمات کا صلہ نا اہلی کے فیصلے کے ساتھ دیا گیا، نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو صادق و امین قرار دینے والے جج صاحبان کو سلام پیش کرتے ہیں لیکن گالی گلوچ اور لعنت و ملامت بھیجنے والا جیل جائے گا۔

نواز شریف نے ہری پور میں ایک  جلسہ عام  سے خطاب  میں کہا کہ  میری  دیرینہ خواہش تھی کہ ہری پور سمیت پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دوں ، ہماری حکومت  نے عوام کو لوڈشیڈنگ سے  نجات دلائی، دہشت گردی کا قلع قمع  کیا ۔ لیکن مجھے عوامی خدمات کا صلہ  نااہل قرار دیتے ہوئے  دیا گیا۔

انہوں نے کہا  کہ عدالتی لاڈلہ جس تھالی میں کھاتا ہے اُسی میں چھید کرتا ہے، وہ جس اسمبلی سے تنخواہ لیتا اور جس کے لیے الیکشن لڑتا ہے اسی پر لعنت بھیجتا ہے۔عمران خان کہتے تھے ہم پورے ملک کو بدل دیں گے لیکن پاکستان کے ایک صوبے خیبرپختون خواہ  کو تبدیل نہیں کرپائے، وہ بتائیں کہ گزشتہ  4 سال کے  دورانیہ میں انہوں نے  بجلی کے کتنے کارخانے لگائے، کتنے اسکول بنائے، ایک ارب درخت لگانے کا دعویٰ کرنے والے مجھے صرف  200 درخت ہی  دکھا دیں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  آئے روز عمران خان کے حوالے سے اخباروں میں آتا رہتا ہے، ان کا کام سیاسی مخالفین اور قومی ادارے کے عہدیداروں اور سربراہان  پر  گالی گلوچ  کرنا اور بہتان تراشی و الزامات  لگانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  جلسوں میں قومی اخلاق کو  میں بگاڑ لایا  جارہا ہے، میں عمران خان کو صادق و امین قرار دینے والے ججز کو سلام پیش کرتا ہوں اور بتا دیتا ہوں کہ دوسروں کو گالیاں دینے والا خود جیل میں جائے گا اور عوام گندی سیاست کرنے والوں کو مسترد  کر دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں