لاہور میں مسلم لیگ نون کی حکومت گرانے کے لیے یکجا ہوئے ہیں: آصف علی زرداری

لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی خواہش ہے کہ ان کا تخت بچ جائے،ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ان کو اپنے اقتدار کی فکر ہے

890141
لاہور میں  مسلم لیگ نون  کی حکومت گرانے کے لیے یکجا ہوئے ہیں: آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے عنقریب ان حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے۔

لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی خواہش ہے کہ ان کا تخت بچ جائے،ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ان کو اپنے اقتدار کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد پنجاب حکومت سے جان چھڑانا ہے اگر ان پر دباو بڑھ گیا تو ان کو استعفی دینا پڑے گا،میں نے اور میرے بیٹے نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بات کی ہے، ان کے جانے کا وقت آگیا ہے عنقریب ہم ان کو پاور سے نکال دیں گے۔آصف زرداری کہتے ہیں کہ بلوچستان کو ترقی یافتہ بنانا چاہیے وزیراعلیٰ اگر بلوچستان کا ہی ہوگا تو بلوچستان کی ترقی کیلیے بہتر ہوگا۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کل کے احتجاج میں سب برابر کے میزبان ہیں ایک ہی اسٹیج ہوگا جہاں سے سب خطاب کریں گے،حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ پیغام جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہمیں ایک دن کا احتجاج کرنا ہے، حالات کے مطابق طے کریں گے کہ احتجاج کتنے روز تک جاری رکھیں۔

 واضح رہے عوامی تحریک آج سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پنجاب حکومت کے خلاف مال روڈ پر احتجاج کرے گی جس میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں شامل ہوں گی۔



متعللقہ خبریں