پانچ سو ووٹ لینے والوں کوبلوچستان کا وزیراعلیٰ بنانا ملکی سیاست پر وار ہے: نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ جس کی ضمانت ضبط ہونی تھی، اس کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ جلد بلوچستان سے متعلق اجلاس بلارہے ہیں، بلوچ لیڈر شپ کو مدعوکرینگے

889185
پانچ سو ووٹ لینے والوں کوبلوچستان کا وزیراعلیٰ بنانا ملکی سیاست پر وار ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہوا، صرف 500 ووٹ لینے والے کو وزیراعلیٰ بنانا سیاست  اور سیاستدانوں  پر بہت بڑا حملہ ہے جس سے سیاستدانوں کو سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس کی ضمانت ضبط ہونی تھی، اس کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ جلد بلوچستان سے متعلق اجلاس بلارہے ہیں، بلوچ لیڈر شپ کو مدعوکرینگے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات میں کچھ بھی نہیں ہے، مجھےسمجھ نہیں آرہا کہ میرے خلاف کیس ہے کیا، اس کی نوعیت کے بارے میں میڈیا سب جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں حکومت کے خلاف تحریک کی سمجھ نہیں آرہی، حکومتی مدت پوری ہونے میں چار، پانچ مہینے ہیں، مولانا صاحب خاص طور پر اس وقت کیوں کینیڈا سے آئے ہیں، تحریک چلانے والے بتائیں اس وقت تحریک کا مقصد کیا ہے، اگر حکومت کے خلاف تحریک کے مقصد کی طرف ذہن دوڑائیں گے تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے، کینیڈا سے تشریف لانے والے مولانا پانچ ماہ انتظارکر لیں فیصلہ عوام کریں گے۔

بلوچستان میں سیاسی تبدیلیوں پرنواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے، وہاں جو کچھ ہوا وہ قوم کےساتھ گھناؤنا مذاق تھا، عام انتخابات میں صرف 500 ووٹ لینے والے کو وزیر اعلیٰ بنادیا گیا، جس کی خود ضمانت ضبط ہونی تھی، اس کو وزیر اعلیٰ بنانا بہت زیادتی ہے۔

پوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحریک کے بارے میں ان کاکہنا تھا کہ حکومتی مدت پوری ہونے میں چار پانچ مہینے ہیں، مولانا صاحب خاص طور پر اس وقت کیوں کینیڈا سے آئے ہیں، اس وقت تحریکوں کا کیا مقصد ہے۔ آپ مقصد کی طرف دیکھیں گے تو سوالات کے جواب مل جائیں گے۔



متعللقہ خبریں