مسلم لیگ نون کوعمران خان، ذرداری اور قادری کےاتحاد کے باوجود2018 کےانتخابت میں فتح ہوگی: دی اکنامسٹ

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیاب ہوگی۔ جریدے نے  اس کی بڑی وجہ ملک میں ہونے والی تیز رفتار ترقی اورتمام منصوبوں کو وقت سے قبل پایا تکمیل بتایا ہے

888315
مسلم لیگ نون کوعمران خان، ذرداری اور قادری کےاتحاد کے باوجود2018 کےانتخابت میں فتح ہوگی: دی اکنامسٹ

برطانوی جریدے کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں  میں کروائے جانے والے سرو ئے   اور موجودہ حالات کی روشنی میں پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر بڑی آسانی سے کامیابی حاصل کر لے گی۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیاب ہوگی۔ جریدے نے  اس کی بڑی وجہ ملک میں ہونے والی تیز رفتار  ترقی  اورتمام منصوبوں کو وقت سے قبل پایا تکمیل بتایا ہے۔ جریدے کے مطابق  پناجب کی بدلتی ہوئی حالت نے دیگر  صوبوں کے عوام کو بھی  سوچنے پر مجبور کردیا ہے اور ان کے دلوں میں  مسلم لیگ نون  کے لیے  تمام تر حالات  کے باوجود ہمدردیاں پیدا ہوچکی ہیں ۔ سندھ میں  پیپلز پارٹی  کے ناکام رہنے  اور صوبہ  خیبر پختون خواہ  میں عمران خان کے تمام تر   دعوں   کے باوجودوہ تبدیلی نہیں آسکی ہے جس کاعمران خان پرچار کرتے چلے آرہے ہیں  یہی وجہ ہے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے   طاہر القادری     کی قیادت میں  نئی سیاسی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی جریدے نے پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کو غیر موثر قرار دیدیا۔

جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور بلا رکاوٹ اقتصادی ترقی (ن) لیگ کی کامیابی کا باعث ہو گی، کاروباری حالات مشکل رہیں گے اور اصلاحات پر پیشرفت سست رہے گی لیکن معیشت استحکام کی جانب بڑھے گی اور مستحکم شرح نمو برقرار رہے گی، اس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے لیکن یہ انتخابات کے بعد تک صورتحال ہو گی، چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا اقدام جو کہ شمالی سرحد سے جنوبی ساحل تک توانائی کی منتقلی کا رابطہ فراہم کریگا پر کام کی رفتار تیز ہوگی۔

پاکستان کی مجموعی ترقیاتی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 5.5 فیصد ہے جبکہ فی کس جی ڈی پی 1661 ڈالر ہے، افراط زر کی شرح 3.8 فیصد اور بجٹ بیلنس پر جی ڈی پی کی شرح منفی 4.6 ہے جبکہ پاکستان کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 80 لاکھ ہے۔



متعللقہ خبریں