بھارت اور کشمیری مجاہدین کے درمیان جھڑپ، 6 کشمیری شہید

مقبوضہ جمّوں کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوجیوں اور کشمیری مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں 6 کشمیری شہید

888454
بھارت اور کشمیری مجاہدین کے درمیان جھڑپ، 6 کشمیری شہید

مقبوضہ جمّوں کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوجیوں اور کشمیری مجاہدین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 6 کشمیری شہید ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق جمّوں کشمیر کی تحصیل بارہ مُولا  سے منسلک علاقے اُری میں بھارتی فورسز نے کشمیری مجاہدین کے خلاف آپریشن کیا۔

بھارتی فوج کے دعوے  کے مطابق آپریشن میں شہید ہونے والے مجاہدین حملے کی تیاریوں میں تھے۔

واضح رہے کہ 1947 میں تقسیم ہند کے موقع پر 90 فیصد مسلمان آبادی والے جمّوں کشمیر کے بھارت کے ساتھ الحاق کئے جانے کے خلاف کشمیری عوام اٹھ کھڑی ہوئی اور اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے سے پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کا  حق دیا گیا۔

بھارت ،پاکستان  کی طرف کے آزاد کشمیر کو بھی غصب کرنا چاہتا ہے اور اسے اپنا حصہ تسلیم کرتا ہے  جبکہ اسلام آباد انتظامیہ اقوام متحدہ کے فیصلوں کے اطلاق کی خواہش مند ہے۔

اس وقت کشمیر کا 45 فیصد بھارت کے زیر تسلط، 35 فیصد پاکستان کی طرف  جبکہ 20 فیصد چین کے زیر کنٹرول ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جمّوں کشمیر کی اکثریتی آبادی مسلمان ہے۔



متعللقہ خبریں