پیپلز پارٹی نے ملک کا آئین دیا ہے اور وہ کسی غیر ائینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی: آصف علی زرداری

آصف علی زرداری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن وقت پر ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ   عام انتخابات میں اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو نواب شاہ سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں

886694
پیپلز پارٹی نے ملک کا آئین دیا ہے اور وہ کسی غیر ائینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی: آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گی اور نہ کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت کرے گی۔پیپلز پارٹی وقت پر ہی انتخابات کروانے کے حق میں ہے۔

نواب شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی 73 کے آئین کی بانی جماعت ہے وہ کسی بھی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  ہم آئین  کی حدود کے اندر  رہتے ہوئے ہی انتخابات سے قبل    عبوری حکومت  کے قیام کے حق  میں ہیں کسی ٹیکنو کریٹس حکومت کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے   سینیٹ الیکشن وقت پر ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ   عام انتخابات میں اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو نواب شاہ سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں  نے   کہا کہ  طاہر القا دری  کی جدو جہد کی حمایت کرتے ہیں اور  احتجاج میں ہم ان کا ساتھ دیں گے۔



متعللقہ خبریں