کلبھوشن پاکستان میں'را' کا ایجنٹ تھا، بھارتی اخبار کا انکشاف

ایک سابق بھارتی سیرٹری نے انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن ایجنٹ بننے کا اہل نہ تھا اور اس کی گرفتاری اس کے اناڑی پن کی انتہا تھی

882892
کلبھوشن پاکستان میں'را' کا ایجنٹ تھا، بھارتی اخبار کا انکشاف

بھارتی اخبار نے پاکستان میں جیل میں بند  کلبھوشن یادیو کے ’را‘ کا جاسوس ہونے کا اعتراف کر لیا۔

بھارتی اخبار ’دا کوئنٹ‘ نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن یادیو ملک کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انالیسز ونگ (را) کا ایجنٹ تھا جو کہ اپنی غلطیوں کی بنا پر پاکستان میں پکڑا گیا۔ 

لیکن بھارتی اخبار کو یہ راز افشا کرنا  مہنگا پڑ گیا، اس  ادارے پر شدید دباؤ ڈال کر اس کی ویب سائٹ سے یہ خبر خارج کر دی  گئی  اور   اس  خبر  کو لکھنے والے رپورٹر چندن نندے کو بھی لا پتہ کردیا گیا ہے۔  اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن ’را‘ کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا، گو کہ  کلبھوشن یادیو کی بھرتی کے دوران  موزوں  طریقہ کار پر عمل درآمد کیا گیا لیکن یہ انکشاف ہوا کہ را کے 2 سربراہان کلبھوشن کو ایجنسی میں جاسوس کے طور پر بھرتی کرنے اور پاکستان میں اس کے کام کرنے کے خلاف تھے۔

بھارتی اخبار نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ کلبھوشن اگست 1968 میں پیدا ہوا اور بھارتی بحریہ میں کمیشنڈ افسر بھرتی ہوگیا تاہم قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر کاروبار شروع کردیا اور کام کے سلسلے میں ایران  کا سفر کرتا  رہا۔ اس دوران  ایران میں را کے ایک جاسوس نے اپنے افسران کو کلبھوشن کو بھی ایجنسی میں بھرتی کرنے کی تجویز  پیش کی تھی۔

اسے معلومات وصول اور ارسال کرنے کا تین ماہ کا تربیتی کورس بھی کرایا گیا لیکن وہ غیر پیشہ ورانہ ہونے کی وجہ سے پکڑا گیا۔ اس نے وہ کام کیا جس کا جاسوسی کی دنیا میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ موبائل فون پر پاکستان میں اپنے ذرائع سے بات چیت کرنا شروع کردی جو پاکستانی ایجنسی نے پکڑ لی اور اس کو  ڈھونڈ نکالا۔ ایک سابق بھارتی سیرٹری نے کہا کہ یہ نہ صرف کلبھوشن بلکہ اس کے افسر کے اناڑی پن کی انتہا تھی۔



متعللقہ خبریں