نواز شریف کی ہفتے کے روز سعودی عرب روانگی، سعودی رہنماوں سے اہم امور پر بات چیت کی توقع

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی کو ملکی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، وہ ایسی صورتحال میں سعودی عرب جا رہے ہیں جب ان کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو دو روز قبل سعودی حکومت نے اپنا خصوصی جہاز بھیج کر بلایا

878181
نواز شریف  کی ہفتے کے روز سعودی عرب روانگی، سعودی رہنماوں سے اہم امور پر بات  چیت کی توقع

مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی ہفتے کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے جہاں ان کی اہم سعودی رہنماؤں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

علاوہ اازیں  ان   سعودی عرب میں موجود ترکی کے وزیراعظم  بن علی یلدرم سے  بھی ملاقات  کی توقع کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی کو ملکی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، وہ ایسی صورتحال میں سعودی عرب جا رہے ہیں جب ان کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو دو روز قبل سعودی حکومت نے اپنا خصوصی جہاز بھیج کر بلایا، ان کی سعودی عرب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے جاتی امرا میں 5 گھنٹے ملاقات کی جس میں اہم امور، دہشت گردی، ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ نواز شریف نے کہا خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن اور تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ناگزیر ہیں، بطور وزیر اعظم ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کی بات کی، ملکوں میں لڑائیوں سے مسائل حل نہیں پیدا ہوتے ہیں، مذاکرات کے ذریعے ان کاحل نکالا جانا چاہیے۔

ناصر خان جنجوعہ نے کہا ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ادارے متحد ہیں، پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کے نتیجے میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، دنیا کو ہماری قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا، سرحد پار سے دہشت گردوں کی مدد کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں