پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں: شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا حکومتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ خادم پنجاب روڈزپروگرام دیہی علاقوں کی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے،ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچرمنصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا

861289
پنجاب میں تعلیم اور صحت  کے شعبوں میں انقلابی اقدامات  کیے گئے ہیں: شہباز شریف

 وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی بہتری کیے لئے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا حکومتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ خادم پنجاب روڈزپروگرام دیہی علاقوں کی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے،ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچرمنصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جبکہ تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈلیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ بہترین طبی سہولیات کاذریعہ بنے گا،پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اورشہروں کی طرح دیہات کی صفائی کے لئے بھی جامع پلان مرتب کیاگیاہے۔



متعللقہ خبریں