اب امریکہ کوحقیقت پسندانہ پالیسی اپناتے ہوئےپاکستان کے لیے ڈو مور کرنا ہوگا: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کےلیے پاکستان کی قربانیاں سب کے سا منے ہیں افغان سرزمین کودہشت گردی کےلیے استعمال کیاجاتارہا، امریکاکوالزام تراشی کے بجائے ا پنے کردارپروضاحت دیناپڑے گی

860730
اب امریکہ کوحقیقت پسندانہ پالیسی اپناتے ہوئےپاکستان کے لیے ڈو مور کرنا ہوگا: خواجہ آصف

پاکستان کے  وزیر خارجہ آصف خواجہ  نے کہا ہے کہ  امریکہ کو پاکستان سے متعلق  اب  حقیقت پسندانہ  طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے  اب ڈومورکادورگزر چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کےلیے پاکستان کی قربانیاں سب کے سا منے ہیں افغان سرزمین کودہشت گردی کےلیے استعمال کیاجاتارہا، امریکاکوالزام تراشی کے بجائے ا پنے کردارپروضاحت دیناپڑے گی۔

وزیر خارجہ آصف خواجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیردفاع کادورہ پاکستان امن سے متعلق اہم ہے 16 سال سے ا مریکی فوج افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکی امریکابتائے کہ اس کی پالیسیوں سے د ہشت گردی میں کمی آئی یااضافہ ہوا؟ افغانستان میں طالبان ہی نہیں،داعش بھی وجودمیں آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کےلیے خطے کے مفادمیں اقدامات کیے، ہم نے لاکھوں افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کیا۔خواجہ آصف کہتے ہیں کہ افغانستان میں بدامنی رہی توخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے و اقعات نے ا فغان انتظامیہ کوہلاکر رکھ دیا ہے اور امریکہ بھی  اس سے بری طرح  متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان  نے خطے میں دہشت گردی کے روکنے کے لیے جتنے قربانیاں دی ہیں شاید ہی کسی اور ملک نے دی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈو مور کہنے والوں کو پاکستان کے لیے ڈو مور کرنا ہوگا  اور ان کو پاکستان  کی اہمیت اور  جغرافیائی  حیثیت کو بھی فراموش نہیں  کرنا ہوگا۔  



متعللقہ خبریں