شہباز شریف سے ترک سفیر کی الوداعی ملاقات، صادق بابر گرگن کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک ترک تعلقات کے فروغ کیلئے صادق بابر گرگن کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اورآپ پاکستان کے عظیم دوست کے طو رپر ہمارے دلوں میں رہیں گے

850751
شہباز شریف سے ترک سفیر کی الوداعی ملاقات، صادق بابر گرگن کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

وزیراعلیٰ پنجاب سے گزشتہ روز ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک ترک تعلقات کے فروغ کیلئے صادق بابر گرگن کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اورآپ پاکستان کے عظیم دوست کے طو رپر ہمارے دلوں میں رہیں گے اورہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے ترکی کے سفیر  صادق  گرگن کے دور میں  ترکی اور پاکستان کے درمیان  طے پانے والے تعاون  کے مختلف سمجھوتوں کا ذکر کرتے ہوئے  ترکی کے سفیر کی خدمات کا سراہا ۔



متعللقہ خبریں