بینظیر بھٹواورمرتضیٰ  بھٹو کے قتل کا اصل ذمہ دار آصف زرداری ہے: پرویز مشرف

جنرل (ر) پرویز مشرف نے الزام عائد کیا کہ بے نظیر کے قتل میں آصف زرداری اور افغانستان کے اہم لوگ شامل تھے، آصف زرداری کے سابق افغان صدر کرزئی سے گہرے تعلقات تھے

811424
بینظیر بھٹواورمرتضیٰ  بھٹو کے قتل کا اصل ذمہ دار آصف زرداری ہے: پرویز مشرف

پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو  اور مرتضیٰ  بھٹو کے قتل کا اصل ذمہ دار آصف زرداری کو قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا بینظیر کے قتل کا مجھے نقصان جبکہ ایک شخص کو فائدہ ہوا، مجھ پر بھی بیت اللہ محسود نے حملہ کرایا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف نے الزام عائد کیا کہ بے نظیر کے قتل میں آصف زرداری اور افغانستان کے اہم لوگ شامل تھے، آصف زرداری کے سابق افغان صدر کرزئی سے گہرے تعلقات تھے۔

 پرویز مشرف نے مزید کہا میری باتیں بلاول، آصفہ، بختاور کیلئے اہم ہیں، زرداری نے بے نظیر کا قتل بیت اللہ محسود کے ذریعے کرایا، انکو گاڑی سے نکلنے کیلئے بار بار فون آئے اور بعد میں فون ہی غائب کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر کے قتل سے میرا تو نقصان ہی نقصان ہوا،بیت اللہ محسود کو استعمال کیا گیا،اس کے پیچھے کون تھا، میں اور میری حکومت تو بیت اللہ محسود کو مروانا چاہتے تھے، کس نے بے نظیر کو ٹیلی فون کرکے گاڑی سے باہر نکلنے پر اکسایا۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں وزیر داخلہ رہنے والے رحمٰن ملک کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ رحمٰن ملک واقعے کے بعد اسلام آباد کیوں چلے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں