کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں ملکی اقتصادی صورتِ حال کا جائزہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہو ا ۔ اجلاس میں ملک میں برآمدات کے فروغ کے لئے وزیراعظم کے برآمدی پیکج کے اثرات کاجائزہ لیاگیا

807460
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں ملکی اقتصادی صورتِ حال کا جائزہ

وزیر اعظم  شاہد حاقان عباسی کی زیر صدارت  کابینہ کی اقتصادی  رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں برآمدی پیکج کو وسعت دینے اور اس کے اثرات کے تفصیلی جائزہ کے لئے خزانہ تجارت ڈویژن اور ایف بی آر کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گی۔

علاوہ ازیں  وزارت تجارت کے حکام کو شوگر ملوں کو 0.5 ملین میٹرک چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کااختیار دیا گیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہو ا ۔ اجلاس میں ملک میں برآمدات کے فروغ کے لئے وزیراعظم کے برآمدی پیکج کے اثرات کاجائزہ لیاگیا ۔ 180ارب روپے کے برآمدی پیکج سے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل شعبہ کے برآمد کنندگان کو اپنی برآمدی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے مراعات دی گئیں ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس پیکج سے ملکی برآمدات کے اشاریے نمایاں بہتری کی راہ پر گامزن ہیں۔

 اجلاس میں برآمدی پیکج کے مواقع میں وسعت دینے اور اس میں دیگر شعبوں کو شامل کرنے کی مختلف تجاویز پر غور کیاگیا ۔ وزیر اعظم نے اس حوالے سے خزانہ ، تجارت ڈویژن اور ایف بی آر کے نمائندوں پر ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ برآمدی پیکج کے اثرات کا تفصیلی تجزیہ کی جاسکے اور برآمدی پیکج کے مواقع میں مجوزہ تبدیلیوں اور شعبوں کی شمولیت کاتفصیلی جائزہ لیا جاسکے۔



متعللقہ خبریں