مسئلہ افغانستان کا واحد حل سیاسی ہی ہے، وزیر خارجہ خواجہ آصف

چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مکمل  طور پر حمایت کرتاہے، اس ملک کی  اس حوالے سے قربانیوں    کو عالمی سطح پر سراہا جانا چاہیے

803330
مسئلہ افغانستان کا واحد حل سیاسی ہی ہے، وزیر خارجہ خواجہ آصف

پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ  کہ چین اور پاکستان ، افغان مسئلے کو صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیے جا سکنے پر اتفاق  کرتے ہیں۔

افغانستان اور جنوبی ایشیاء کے لیے نئی امریکی پالیسی پر مشاورت کی غرض سے وزیر خارجہ، خواجہ محمد آصف بیجنگ کا دورہ کررہے ہیں جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس  کانفرس کا اہتمام کیا۔

اس موقع  پر  خواجہ آصف نے چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  پاک-چین دوستی بے مثال اور قابل تقلید ہے، جبکہ پاکستان ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، پاک۔ چین  تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں اور ہم نے  اس  ملاقات میں تجارت، سی پیک اور دفاع کے شعبوں پر  بات چیت کی ہے۔

وزیر خارجہ نے  واضح کیا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جدوجہد کا ثمرہ سامنے آنے  لگا ہے۔ جبکہ افغان مسئلے کا حل صرف بات چیت اور امن سے ممکن ہے، افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔

چینی وزیرخارجہ نے  خواجہ آصف کے دورہ چین کا  خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ "چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مکمل  طور پر حمایت کرتاہے، اس ملک کی  اس حوالے سے قربانیوں    کو عالمی سطح پر سراہا جانا چاہیے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے جو خطے کے لیے ایک  گیم چینجر ثابت ہوگا، چین پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرتا رہے گا جبکہ افغانستان میں امن چین اور پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔'



متعللقہ خبریں