آئیندہ انتخابات میں سرپرائز دیں گے،کامیابی ہماری ہوگی: آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اور اس سے پہلے مخالفین کو بڑے سرپرائز دیں گے ۔ 2013 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سازش ہوئی ۔ جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لیے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا

801089
آئیندہ انتخابات میں سرپرائز دیں گے،کامیابی ہماری ہوگی: آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اور اس سے پہلے مخالفین کو بڑے سرپرائز دیں گے ۔ 2013 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سازش ہوئی ۔ جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لیے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ۔ اس بار الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ۔ ہر حلقے میں ووٹ کے لئے جنگ لڑیں گے اور نتائج سامنے آنے تک پولنگ اسٹیشنز سے نہیں ہٹیں گے

نوابشاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی حکومت کبھی نہیں آئی، ہمیشہ لائی گئی، سی پیک کا منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور میں بنا، نواز شریف کریڈٹ نہ لیں، صرف دعوؤں سے حکومت نہیں کی جاتی۔

 آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا نواز شریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، وہ اقتدار میں آکر سب بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام کی جماعت صرف پیپلز پارٹی ہے، ہم نے اپنے دور میں روزگار کے دروازے کھول دیئے جس سے غربت میں کمی آئی۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ 2018 میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، عوام تیاری کریں
نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لئے نواب شاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لئے کردار ادا کیا ہے۔ نواز شریف سی پیک کا سہرا اپنے سر سجانے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ سی پیک کا منصوبہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے پاکستان آیا تھا۔



متعللقہ خبریں