کابل میں ہزارہ شعیہ فرقے کی مسجد پر بموں سے حملہ

افغان میڈ یا کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ نجارہ کی مسجد امام زمان میں نماز جمعہ کے دوران مسلح افراد نے سیکیورٹی گارڈز کو قتل کیا اور مسجد میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہو سکی

796675
کابل میں ہزارہ شعیہ فرقے کی مسجد پر بموں سے حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہزارہ فرقے کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوبموں سے حملہ کیے جانے کی اطلاع  ملی ہے۔

دہماکے کے   بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

افغان میڈ یا کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ نجارہ کی مسجد امام زمان میں نماز جمعہ کے دوران مسلح افراد نے سیکیورٹی گارڈز کو قتل کیا اور مسجد میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آ ور مقامی وقت کے مطابق 1بجکر 15منٹ پر مسجد میں داخل ہوئے جس کے بعد دھماکے کی آواز سنی گئی ۔انہوں نے بتا یا کے دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔جائے وقوعہ پر افغان اسپیشل فورسز بھی پہنچ گئی ہیں اور امدادی ٹیمیں بھی روانہ ہو گئی ہیں۔

 ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری  کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں