وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شبہاز شریف اور وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران قومی اہمیت کے وسیع تر امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا

794905
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف سے منگل کو جاتی امراءلاہور میں ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شبہاز شریف اور وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران قومی اہمیت کے وسیع تر امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترقیاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے لئے حکومت کی کاوشوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔

دریں اثنا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے پہلے دورے پرروانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مدینہ منورہ جا رہے ہیں جہاں وہ روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔

وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں سعودی کراؤن پرنس سے ملاقات طے کی جا رہی ہے، ملاقا ت میں خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں