لاہور میں سیاسی ہلچل ، سابق صدر آصف علی زرداری کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر لاہورمیں سیاسی محاذ گرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف علی زرداری آج لاہور پہنچ رہے ہیں وہ بلاول ہاؤس میں پارٹی کے مختلف رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے اور مشاورتی اجلاس کریں گے

790093
لاہور میں سیاسی ہلچل ، سابق صدر آصف علی  زرداری کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا ، کلثوم نواز وزیر اعظم بن گئیں تو یہ ملک کے ساتھ مذاق ہو گا ۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر لاہورمیں سیاسی محاذ گرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف علی زرداری آج لاہور پہنچ رہے ہیں وہ بلاول ہاؤس میں پارٹی کے مختلف رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے اور مشاورتی اجلاس کریں گے۔

اس سے قبل  انہوں نے  نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ   پنجاب میں شہباز شریف کا کنٹرول ہے اور (ن) لیگ سمجھتی ہے کہ اگر شہباز شریف کو ہٹایا گیا تو ہم مزید کمزور ہوں گے، انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خلاف ہم ریلی نکالتے تو نقصان ہوتاہم نے کبھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جبکہ میں نے اپنا 5 سالہ دور کامیابی سے مکمل کیا مگرمیاں صاحب نے خود کو بچانے کے لیے کلثوم نواز کو نامزد کیا، کلثوم نواز وزیرا عظم بن گئیں تو یہ بہت بڑا مذاق ہو گا۔

  آصف علی زرداری پیدا شدہ سیاسی حالات میں پارٹی رہنماوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ امکان ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی رہنما چوہدری منظور کی والدہ کے اظہار تعزیت کے لئے قصور بھی جائیں گے۔  



متعللقہ خبریں