پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین

آرمی چیف: ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کا اہم کردار ہم  سب کے لیے  باعث ِ فخر ہے،  اس کی قربانیاں  قابل قدر ہیں

782042
پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین

پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پاک فوج  ہر گز فراموش نہیں کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ایبٹ آباد میں 2روزہ خصوصی بلوچ رجمنٹ کانفرنس   منعقد کی جا رہی ہے ، کانفرنس کے پہلے روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سمیت سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سمیت کئی ریٹائرجرنیلوں نے شرکت کی، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔  بعد میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کرنل انچیف کے رینک بھی لگائے گئے۔

اس موقع پر جنرل قمر باجوہ  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ" ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کا اہم کردار ہم  سب کے لیے  باعث ِ فخر ہے،  اس کی قربانیاں  قابل قدر ہیں۔ ہم  ملکی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے  شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولیں گے، پاک فوج  دہشت گردی کے خاتمہ اور سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔



متعللقہ خبریں