چوہدری نثار نے نئی کابینہ میں شمولیت سے معذوری ظاہر کردی

نواز شریف کے اہم ساتھی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی نئی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی  نے ایک بیان دیتے ہوئے  کابینہ  میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا

781359
چوہدری نثار نے نئی کابینہ میں شمولیت سے معذوری ظاہر کردی

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے اہم ساتھی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی نئی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل شاہد خاقان عباسی  نے ایک بیان دیتے ہوئے  کابینہ  میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیا  تھا۔

گذشتہ روز چوہدری نثار نے سیکریٹری داخلہ کو الوداعی خط بھی لکھا، جس میں کہا حالیہ وزارت کی مدت مشکل ترین تھی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں داخلی سیکیورٹی کےمعاملات پرصحیح اقدامات کیے، ان اقدامات میں وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں نے اپنا کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل چوہدری نثار نے اپنی طویل خاموشی توڑتے ہوئے پریس کانفرنس میں  پاناما فیصلہ آنے کے بعد وزارت اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری نثار نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ پاناما کا فیصلہ جو بھی آئے اُس پر ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کیا جائے اور ارد گرد رہنے والوں کو وزارتیں دے دی جائیں تاکہ نئے لوگ سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل ایوان صدر میں ہوگی جبکہ شاہد خاقان کی حلف برداری آج رات 8 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔

 



متعللقہ خبریں