وزیراعظم پاکستان نواز شریف اپنے عہدے سے سبکدوش، نئےوزیراعظم کے بارے میں مشاورت

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہےکہ وہ فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے

779381
وزیراعظم  پاکستان نواز شریف اپنے عہدے سے سبکدوش، نئےوزیراعظم کے بارے میں مشاورت

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دے کر فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہےکہ وہ فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف فوری طور پر وزیر اعظم نہیں رہے ہیں۔

عدالت نے نیب کو نواز شریف کے علاوہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز اور کیپٹن صفدر کو شاملِ تفتیش کرنے اور ان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ احتساب عدالتیں ان ریفرنس کا فیصلہ چھ ماہ کے اندر کریں۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ایک جج کو تعینات کیا جائے گا جو قومی احتساب بیورو کی ان ریفرنس کی کارروائی کی نگرانی کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر باضابطہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹیشن کے اندراج سے لے کر فیصلے تک مختلف مراحل پر شدید تحفظات کے باوجود اس فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ فیصلے کے فورا بعد میاں نواز بطور وزیر اعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے کہا پورے عدالتی عمل کے دوران ایسی مثالیں قائم ہوئی ہیں جن کی کوئی نظیر ماضی کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ فیصلے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ منصفانہ ٹرائل کے آئینی اور قانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے،ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے،اس فیصلے پر تاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا، انشاء اللہ میاں نواز شریف اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔  

فیصلے میں الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہےکہ وہ فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جبکہ 6 ہفتے میں نیب کو ریفرنس بھیجا جائے، جس کا فیصلہ 6 ماہ میں کیا جائے، وزیراعظم کے خلاف لندن فلیٹس پر بھی ریفرنس دائر کیاجائے۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے۔



متعللقہ خبریں