پاناما کیس کا فیصلہ کسی وقت بھی آسکتا ہے: خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ"میں وزیر اعظم کو آج بھی وزیر اعظم مانتا ہوں، وہ مجھے قائد حزب اختلاف نہ مانیں اگر نواز شریف گئے تو عمران خان بھی پکا پکا جائیگا

776091
پاناما کیس کا فیصلہ کسی وقت بھی آسکتا ہے: خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر فیصلہ آج یا کل آجائیگا، پی ٹی آئی صبر سے کام لے، عدالت نے جے آئی ٹی کو ایک گھنٹہ بھی زیادہ نہیں دیا تھا اس سے محسوس ہوتا ہے کہ اب فیصلہ جلد آجائیگا۔

اپنی تجویز دہراتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ "میں وزیر اعظم کو آج بھی وزیر اعظم مانتا ہوں، وہ مجھے قائد حزب اختلاف نہ مانیں اگر نواز شریف گئے تو عمران خان بھی پکا پکا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ارد گرد جو نوجوان سیاستدان ہیں، ان کے الٹے سیدھے بیانات سے چوہدری نثار بھی ناراض ہیں، حکومت کی اینٹی بائیو ٹک نے چوہدری نثار پر اثر دکھادیا ہے۔

پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ رواں ہفتے بدھ سے قبل فیصلہ جاری کردے گی کیونکہ عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو بھی 60 روز سے ایک گھنٹہ اضافی وقت فراہم نہیں کیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاناما کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے تاکہ سیاسی صورتحال بہتر ہو سکے کوئی سازش ہو رہی ہے تو وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں۔



متعللقہ خبریں