اسمبلی توڑینگے نہ ہی استعفٰی دینگے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،مریم نواز اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان ،وفاقی وزراء اورپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھی شرکت کی

769109
اسمبلی توڑینگے نہ ہی استعفٰی دینگے: وزیراعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑینگے نہ ہی استعفٰی دینگے ۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،مریم نواز اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان ،وفاقی وزراء اورپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

 مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں توڑیں گے بلکہ ہر سطح پر آئینی، قانونی اور سیاسی جنگ لڑی جائے گی، بعض قوتوں کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کا کھیل پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اجلاس میں حکومتی لیگل ٹیم نے وزیراعظم کو جے آئی ٹی رپورٹ کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی بریفنگ دی، اس رپورٹ کے خلاف تمام آئینی وقانونی پہلوئوں بارے آگاہ کیا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی کی طرف سے شدید ردعمل اور وزیراعظم سے استعفے کے معاملے پر غوروخوض کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم جلد مولانا فضل الرحمن، محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجواور اعجازالحق سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت پیپلزپارٹی سے بات چیت کریں گے ، اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متوقع اتحاد بارے بھی مشاورت کی گئی۔

 وفاقی وزراء نے کہاہے کہ پاناما لیکس سازش ہے ،اس سازش کے ہدایتکار ملک سے باہر اداکار اندر ہیں ،ہمارے ہاتھ صاف ہیں،وزیر اعظم کی کوئی آف شور کمپنی نہیں،استعفیٰ نہیں دینگے ، اپوزیشن صبر کرے اور جمہوری نظام چلنے دے ۔



متعللقہ خبریں