پاکستانی نوجوان فیضان حسین کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے ینگ لیڈرز ایوارڈ

تفصیلات کے مطابق نوجوان پاکستانی سوفٹ وئیر انجینئر سید فیضان حسین نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی صحت کے مسائل کے حل کے لئے متعدد پروگرامز بنائے ، ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت برطانیہ نے انہیں ”ینگ لیڈرز ایوارڈ“ دے دیا

767617
پاکستانی نوجوان فیضان حسین کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے ینگ لیڈرز ایوارڈ

پاکستانی نوجوان فیضان  حسین کو ملکہ برطانیہ نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ’’ینگ لیڈرز ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا۔ نوجوان فیضان حسین نے  ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کے مسائل کے حل کیلئے متعدد پروگرامز بنائے ہیں۔

ملکہ الزبیتھ ڈائمنڈ ٹرسٹ کی جانب سے کوئینز ینگ لیڈرز 2016ء کے فاتحین کے ناموں کا اعلان منگل کو کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان پاکستانی سوفٹ وئیر انجینئر سید فیضان حسین نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی صحت کے مسائل کے حل کے لئے متعدد پروگرامز بنائے ، ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت برطانیہ نے انہیں ”ینگ لیڈرز ایوارڈ“ دے دیا۔

فیضان  حسین نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی صحت کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد پروگرامز بنائے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے سید فیضان حسین کو ’’ینگ لیڈرز ایوارڈ‘‘ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے فیضان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے

اس سال ایوارڈ جیتنے والے نوجوانوں کی عمریں 18 سے 29 برس کے درمیان ہیں جو دوسروں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ان غیر معمولی نوجوانوں نے اپنی کمیونٹی کو بہتر بنانے میں پہل کی ہے اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے لوگوں میں تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، صنفی مساوات، ذہنی صحت اور معذوروں سے مساوات سمیت مختلف مسائل کے حل اور معاشرے میں دیرپا تبدیلی لانے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں