میاں صاحب کواحتساب کیا ہوتا ہے کی حقیقت سے اب آگاہی ہوگی: سابق صدر زرداری

سابق صدر زرداری ہم نے ذوالفقار بھٹو کے تیار کردہ آئین کو مکمل کیا۔ 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیے۔ ہم نے پارلیمنٹ کو طاقت دی، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج نواز شریف ملک کے صدر ہوتے۔

761877
میاں صاحب کواحتساب  کیا ہوتا ہے کی حقیقت سے اب آگاہی ہوگی: سابق صدر زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اب پتہ چلے گا کہ اصل احتساب کیا ہوتا ہے۔

 ہم نے ذوالفقار بھٹو کے تیار کردہ آئین کو مکمل کیا۔ 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیے۔ ہم نے پارلیمنٹ کو طاقت دی، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج نواز شریف ملک کے صدر ہوتے۔ نواز شریف تو اپنے دور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم نہیں کرسکے۔

آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی فکر نواز شریف کو ہے اور نا ہی عمران خان کو، اس کی قدر صرف مجھے ہے کیونکہ میں نے جیل کاٹی ہے۔ نواز شریف کے خلاف احتساب کی توابھی ابتدا ہے، یہ بھول چکے ہیں کہ وہ بے نظیر بھٹو کو کتنی بار عدالتوں میں گھسیٹا کرتے تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو آج پتا چل گیا کہ احتساب کیا ہوتا ہے ،۔ یہ تو ابتدا ہے ۔ ان کے ساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں۔ حکومت نے کچھ نہیں کیا، قوم کو بہت سے سوالوں کے جواب کا انتظار ہے ۔

آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ جب شریف خاندان پر منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) وزیراعظم کے بچوں سے انکوائری کر رہی تھی تو نواز شریف پریشان تھے۔



متعللقہ خبریں