صدرممنون حیسن اور وزیر اعظم نواز شریف کی قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد

صدر نے ٹیم آفیشلز کو بھی ان کی کاوشوں پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے مخالف ٹیم کو واضح برتری کے ساتھ شکست دینے پر ٹیم کے غیر معمولی کھیل کی بھی بھرپور تعریف کی

755086
صدرممنون حیسن  اور وزیر اعظم نواز شریف کی  قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد

صدر مملکت ممنون حسین  اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت سے طویل عرصہ بعد شاندار فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر نے ٹیم آفیشلز کو بھی ان کی کاوشوں پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے مخالف ٹیم کو واضح برتری کے ساتھ شکست دینے پر ٹیم کے غیر معمولی کھیل کی بھی بھرپور تعریف کی۔

 وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں وزیراعظم کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور انتظامیہ آج کی قابل قدر کارکردگی پر بڑی تعریف کی مستحق ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیموں میں سے ایک ہے۔ کرکٹ ٹیم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قوم کی خوشیاں دوبالا کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم مستقبل میں بھی کھیل کے ہر میدان میں فتح یابی کے جھنڈے گاڑتی رہے گی۔

 انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ فاتح کھلاڑیوں کی وطن واپسی پے ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔

ادھر ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں ٹیم پاکستان کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر میاں نواز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

 سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین، چیف جسٹس آف پاکستان، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، چیئرمین تحریک انصاف اور سابق قومی کپتان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر خیبر پختونخوا، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی قومی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے۔



متعللقہ خبریں