وزیراعظم نواز شریف کی قازقستان کے صدر نور سلطان نظر بائیف سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت

وزیر اعظم نے قازقستان کے صدر کو ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعطم نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ توانائی اور مواصلاتی رابطوں کے شعبوں میں مضبوط تعاون چاہتے ہیں

749177
وزیراعظم نواز شریف کی قازقستان کے صدر نور سلطان نظر بائیف سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں  شنگھائی تعاون  تنظیم کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم  میاں محمد نواز شریف کررہے ہیں۔

سربراہی اجلاس کے موقع پر  وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے  قازقستان کے  صدر نور سلطان نذر بائیف  سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے قازقستان کے صدر کو ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعطم نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ توانائی اور مواصلاتی رابطوں کے شعبوں میں مضبوط تعاون چاہتے ہیں۔

 وزیر اعظم نے قازقستان کے ساتھ انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے شہر آستانہ پہنچے تو قازقستان کے نائب وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

 دوران پرواز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان کا مؤقف بڑا واضح اور دو ٹوک ہے، افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ افغان حکومت کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانی چاہئے جبکہ مسلم ممالک کو خلیج کی موجودہ کشیدگی دور کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔  



متعللقہ خبریں