وزیراعظم نوازشریف کےچھوٹے صاحبزادے حسن نواز دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جاری ہے ، وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ہیں

748269
وزیراعظم نوازشریف کےچھوٹے صاحبزادے حسن نواز دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

وزیراعظم نوازشریف کےچھوٹے صاحبزادےدوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئےجبکہ ان کےبڑے صاحبزادے حسین نوازکل پانچویں مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات ، پولیس نے وزیرمملکت طارق فضل سمیت لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو آگے جانے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جاری ہے ، وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔

 جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر خاردار تاریں بلاکس رکھے گئے ہیں ، داخلی و خارجی راستے سے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ ا س سے قبل شیڈول کے مطابق حسین نواز نے 9 اور حسن نوازنے 10 جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔

یاد رہےکہ گزشتہ روزحسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا تھا۔

اس سے قبل 3 جون کووزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازنےچوتھی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے اور قانون و اداروں کے تقدس کے لیے جان کی بازی بھی داؤ پر لگائی ہے

 



متعللقہ خبریں