پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نبٹٹنے کے لیے تیار ہے : جنرل قمرجاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کی خصوصی کانفرنس ہوئی، جس کا مقصد حال ہی میں افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا

747315
پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نبٹٹنے کے لیے تیار ہے : جنرل قمرجاوید باجوہ

پاک فوج نے دفاع وطن کیلئے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کی خصوصی کانفرنس ہوئی، جس کا مقصد حال ہی میں افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ کانفرنس میں

میں کابل میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افغان حکومت، عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا کہ شدت پسندی، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے ۔

 کانفرنس کے شرکا نے افغانستان کی جانب سے بلاجواز الزامات، دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا اور کہا کہ ایسی دھمکیاں قابل قبو ل نہیں، کابل دھماکوں کے بعد افغانستان اپنے اصل اندرونی مسائل کی نشاندہی کر کے ان پر توجہ دے ۔

 کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے مادر وطن کا دفاع کرے گی اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کر تی رہے گی

دوسری جانب افغان صدر نے امن مذاکرات میں اپنی ناکامی اور نالائقی کو پاکستان کے سر ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ترقی کا سفر بھی پاکستان کی وجہ سے ہی رکا جب کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو پناہ دے کرامن کوششوں کونقصان پہنچایا۔



متعللقہ خبریں