لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کاروائی، 5 بھارتی فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک روز قبل بلا اشتعال فائرنگ کے بعد جوابی کاروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

745380
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کاروائی، 5 بھارتی فوجی ہلاک

پاکستان میں لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک روز قبل بلا اشتعال فائرنگ کے بعد جوابی کاروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تاہم بھارت کے دفاعی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار فائرنگ سے ان کا کوئی جوان ہلاک یا زخمی نہیں ہوا صرف  ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔

پاک فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ ISPR کے مطابق بھارتی فوج نے ایک دفعہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول تتہ پانی سیکٹر سے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج کی طرف سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق جوابی کاروائی میں کئی بھارتی بنکرز تباہ کر دئیے گئے اور فائرنگ کے تبادلے  میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے  کہ گذشتہ رات 11 بجے بھارت کی طرف سے نیزہ پیر سیکٹر میں کیرنی ، مندہار، فتح پور، چھانجل، سیر وڈنہ کے دیہات پر اندھا دھند گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی  ہو گئےا ور ایک اسکول کی عمارت منہدم ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ مذکورہ دیہات میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر بگلیہار ڈیم پر دریائے چناب کا پانی دوبارہ روک لیا ہے جس سے سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر اراضی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں