وزیر اعظم کے بڑے بیٹے حسین نواز کی جی ٹی آئی میں پوچھ گچھ

حسین نواز : جو لوگ  سمجھتے تھے کہ ہم احتساب سے بھاگ جائیں گے ان کو اب شرمندگی اٹھانی پڑے گی۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے

745204
وزیر اعظم کے بڑے بیٹے حسین نواز کی جی ٹی آئی میں پوچھ گچھ

وزیر اعظم پاکستان  کے بڑے برخودار  حسین نواز پاناما کیس کی چھان بین کے لیے تشکیل کردہ  جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی بارپیش ہوئے ہیں ۔

جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد اخباری نمائندوں  کے سوالات کا جواب دیتے  ہوئے حسین نواز  کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نےہمیں ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے، میں نے اور  میرے  خاندان نے اس سے قبل  بھی احتساب کا سامنا کیا ہے لیکن آج تک ہم پر عائد کوئی الزام بھی ثابت نہ ہوسکا ہے۔ اگر ان میں کوئی حقیقت ہوتی تو اب تک  سامنے آچکی ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ  سمجھتے تھے کہ ہم احتساب سے بھاگ جائیں گے ان کو اب شرمندگی اٹھانی پڑے گی۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے ۔

مشرف دور میں 14 ماہ تک ناصرف ہم بلکہ گواہان بھی جیلوں میں رہے، کوئی ثبوت ہوتا تو پرویز مشرف کے دور میں سامنے آچکا ہوتا۔ ہم  سپریم کورٹ اور عوام کےسامنے سچ آنے تک احتساب کا سامنا کرتے رہیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں